توہین مذہب کیس۔ شیخ رشید کو بڑا ریلیف مل گیا

May 06, 2022 | 13:06:PM
توہین مذہب کیس شیخ رشید کو بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: شیخ رشید فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ضمانت قبل از گرفتاری کےلیے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی۔شیخ رشید کی درخواست پر جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے مختصر سماعت  کی اور ان 18 مئی تک ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

دوسری جانب عدالت نے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کی جانب سے مقدمات کے اندراج کے لیے دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں:عید کے بعد ڈالر پھر مہنگا

 یادرہےکہ شیخ رشید پر فیصل آباد،گوجرخان، راولپنڈی اور اٹک سمیت 9 شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات درج ہیں جب کہ ان کہ بھتیجے شیخ راشد شفیق کو پہلے ہی پولیس گرفتار کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارش کے حوالے سے اہم خبر