بارش کے حوالے سے اہم خبر

May 06, 2022 | 11:58:AM
بارش کے حوالے سے اہم خبر
کیپشن: بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ، مری ، گلیات اور گردونواح میں  مطلع جزوی ابرآلود رہنے شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا،دیر ،چترال ، سوات ، بونیر،کوہستان،مالاکنڈ، ہری پور، مانسہرہ ،ایبٹ آباد اورکرم میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عید کے بعد ڈالر پھر مہنگا

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر پنجاب کتنے دن بعد فارغ ہو جائینگے، رانا ثناء اللّٰہ کا اہم انکشاف