گورنر پنجاب کتنے دن بعد فارغ ہو جائینگے، رانا ثناء اللّٰہ کا اہم انکشاف

May 06, 2022 | 10:58:AM
رانا ثنا اللہ ،فائل فوٹو
کیپشن: رانا ثنا اللہ ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ آج سے 6 دن بعد فارغ ہو جائیں گے، نیا گورنر تعینات ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت وزیرِ اعظم کی بھیجی گئی سمری 14 دن میں منظور یا اعتراض لگا کر واپس کر سکتے ہیں۔

 وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اسی طرح کی سمری دوبارہ بھیج دیں تو صدرِمملکت کو منظور کرنا ہوتی ہے، اگر صدر سمری منظور نہ کریں تو 10 دن میں سمری منظور سمجھی جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف اسلام آباد کے لیے 30 لاکھ نہیں چند ہزار لوگوں کی بات کرے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد پہنچنے پر ان لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون انہیں ہاتھ میں لے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:  بارشوں نے سندھ اور پنجاب کی صورتحال بدل ڈالی، ترجمان ارسا