بارشوں نے سندھ اور پنجاب کی صورتحال بدل ڈالی، ترجمان ارسا

May 06, 2022 | 10:31:AM
دریائوں کی صورتحال بہتر، فائل فوٹو
کیپشن: دریائوں کی صورتحال بہتر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ترجمان ارسا کا کہنا ہے کہ بارشوں سے دریائوں میں پانی کی آمد میں بہتری آئی ہے جس کے سبب  سندھ اور پنجاب کو پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی ۔
 تفصیلات کے مطابق  ترجمان ارسا نے کہا ہے کہ بارشوں سے دریاؤں میں پانی کے آنے سے بہتری آئی ہے جس کے بعد سندھ کو پانی کی فراہمی 32 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دی گئی ہےجبکہ  پنجاب کو بھی  پانی کی فراہمی  51 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کیوسک کر دی گئی ہے۔
بارشوں کی وجہ سے پانی کی دستیابی میں کچھ بہتری آئی ہے جس کے بعد سندھ کو پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی ہے۔

 سندھ میں پانی کی قلت سے متعلق ترجمان ارسا نے بتایا کہ سندھ کو پانی کی فراہمی 32 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دی ہے تاہم سندھ تک یہ اضافی پانی پہنچنے میں چار پانچ دن لگ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    شیخ رشید کے بھتیجے کی درخواستِ ضمانت دائر۔سماعت آج ہو گی