شیخ رشید کے بھتیجے کی درخواستِ ضمانت دائر۔سماعت  آج ہو گی

May 06, 2022 | 10:01:AM
شیخ رشید کے بھتیجے کی درخواستِ ضمانت دائر۔سماعت  آج ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے کی درخواست ضمانت پر آج سماعت ہو گی۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے شیخ راشد شفیق کی درخواستِ ضمانت ضلعی عدالت اٹک میں دائر کر دی گئی۔

شیخ رشید کے بھتیجے کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ شیخ راشد شفیق کی درخواستِ ضمانت پر سماعت آج 10 بجے ہو گی۔

 واضح رہے کہ 30 اپریل کو شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو عمرے سے واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

شیخ راشد شفیق کو 2 روز قبل عدالت نے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:    شہباز گل کار حادثہ:گاڑی کا مالک اور ڈرائیور گرفتار