رمضان المبارک سیکیورٹی:وزیر داخلہ،وزیر مملکت داخلہ کا ریڈ زون، ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے رمضان المبارک کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ریڈ زون، ڈپلومیٹک انکلیو اور دیگر حساس مقامات کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، رینجرز اور ایف سی کے اعلیٰ افسران بھی ہمراہ تھے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے رمضان المبارک میں مساجد اور ڈپلومیٹک انکلیو کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، نمازِ جمعہ اور دیگر عبادات کے دوران پر سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ دارالحکومت میں امن و استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ نے اسلام آباد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے بہترین سیکیورٹی انتظامات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں :کیا پنجاب میں اسکول بند ہورہے ہیں؟