پاکستان نے بھارت،اسرائیل اور بیرون ممالک سے کیے گئے سائبر حملوں کا توڑ نکال لیا 

Mar 06, 2026 | 17:41:PM
پاکستان نے بھارت،اسرائیل اور بیرون ممالک سے کیے گئے سائبر حملوں کا توڑ نکال لیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے میدان میں بڑی کامیابی مل گئی،پاکستان نے بھارت،اسرائیل اور بیرون ممالک سے کیے گئے سائبر حملوں کا توڑ نکال لیا،قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جدید سیکیورٹی سافٹ ویئر تیار کرلیا۔ 

نیشنل سرٹ حکام کے مطابق نیشنل سرٹ نے اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس ای ڈی آر اینٹی وائرس سسٹم تیار کرلیاای ڈی آر سافٹ ویئر ملک بھر کے سرکاری کمپیوٹر سسٹمز میں انسٹال کردیا گیا،ای ڈی آر سسٹم کے ذریعے ہیکنگ اور سائبر حملوں کی بروقت نشاندہی اور روک تھام ممکن ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای ڈی آر ایپ کو موبائل فونز پر انسٹال کرنے کے لیے ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے،پاکستان مخالف ویب سائٹس اور مواد کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں،پاکستان مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ 

حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ نیشنل سرٹ نے سائبر سیکیورٹی کنٹرول روم بھی قائم کردیا ہے ،24 گھنٹے کی بنیاد پر ہیکنگ اور سائبر حملوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تین یونیورسٹی بلوں کی منظوری دیدی