مشرق وسطیٰ جنگ سے  متعلق یونیسیف کی رپورٹ سامنے آگئی 

Mar 06, 2026 | 12:39:PM
  مشرق وسطیٰ جنگ سے  متعلق یونیسیف کی رپورٹ سامنے آگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(   ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کے  ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں تقریباً 200 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یونیسیف کے مطابق جنگ کے دوران ایران میں کم از کم 181 بچے جاں بحق  جبکہ لبنان میں 7 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل میں بھی 3 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ کویت میں ایک بچہ جاں بحق ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں:2 ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی

ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی نے پہلے ہی بچوں پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ بچے جنگیں شروع نہیں کرتے لیکن وہ اس کی ناقابل قبول حد تک بھاری قیمت ادا کرتے ہیں۔