کارٹون فلم ’’ڈیوڈ ‘‘پر پابندی عائد کر دی
کارٹون فلم ’’ڈیوڈ ‘‘کو بین کردیا گیا، فلم کی کہانی پر اعتراض لگا کر پابندی عائد کر دی گئی ہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)کارٹون فلم ’’ڈیوڈ ‘‘کو بین کردیا گیا، فلم کی کہانی پر اعتراض لگا کر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
فلم بائبل کے کردار حضرت داؤد علیہ السلام کی کہانی پر مبنی ہے، فلم اب ملک بھر کے کسی بھی صوبے میں ریلیز نہیں ہوسکے گی ۔
فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پاس تھے، یہ فلم دسمبر 2025 میں امریکہ اور دیگر ممالک میں ریلیز ہوئی ہے، اور اسے Angel Studios نے پروڈیوس کیا ہے۔
یہ ایک میوزیکل اینی میٹڈ فلم ہے جس میں Goliath سے لڑائی اور دیگر بائبلیکل ایونٹس دکھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :دبئی پولیس نے جعلی ورک ویزا اسکیم کے متعلق وارننگ جاری کر دی