شاہ رخ خان کی بیٹی کی امیتابھ بچن کے نواسے کےساتھ ویڈیووائرل

Jan 06, 2023 | 12:20:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شاہ رخ خان کی بیٹی امیتابھ بچن کے نواسے کےساتھ وائرل ویڈیو
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور بگ بی کے نواسے اگستیا نندا کے بارے میں یہ خبر سامنے آئی ہےکہ دونوں کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔

بھارتی نجی میڈیا کے مطابق، سہانا خان اور اگستیا نندا فلم’دی آرچیز‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔ اگستیا اپنے ددھیالی کپور خاندان کی جانب سے منعقد کی گئی کرسمس پارٹی میں بھی اپنے ساتھ سہانا کو لے کر گئے اور وہاں اُنہوں نےسب سے سہانا کا تعارف بطور پارٹنر کروایا۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

 سہانا اور اگستیا گزشتہ سال اگست سے ایک دوسرے کے ساتھ کافی وقت گزارتے ہیں اور دونوں نے اپنے رشتے کو کسی سے چُھپانے کی بھی کوشش نہیں کی لیکن ابھی دونوں باقاعدہ اپنے رشتے کا اعلان بھی نہیں کرنا چاہتے۔

واضح رہےکہ اگستیا کی والدہ شویتا بچن کو سہانا خان پسند ہیں اور اُنہوں نے اس رشتے کو قبول کرلیا ہے۔

البتہ، خود سہانا خان اور اگستیا نندا یا پھر ان دونوں کی خاندانوں میں سے کسی نے بھی اس خبر پر ابھی تک کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔