سی این جی سٹیشنز کو 20 جنوری تک گیس کی فراہمی معطل 

Jan 06, 2022 | 21:15:PM
سی این جی سٹیشنز، گیس کی فراہمی، معطل
کیپشن: سی این جی سٹیشنز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کو 20 جنوری تک گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے سی این جی سٹیشنز کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے،سی این جی سٹیشنز کی بندش سے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی، 
جی ایم سوئی ناردرن تاج علی خان نے کہاہے کہ سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے ، سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا مقصد گھریلو صارفین کو ریلیف دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر!۔ سکول 3 دن بند رہیں گے