فنانس ایکٹ ترمیمی بل پر تجاویز زیر غور ۔۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جنوری کو طلب

Jan 06, 2022 | 15:01:PM
 فنانس ایکٹ، ترمیمی بل ، منظوری کے معاملے ، حکومت ، 10 جنوری ،قومی اسمبلی ، اجلاس 
کیپشن: قومی اسمبلی کا اجلاس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فنانس ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے معاملے پر حکومت نے 10 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جنوری کی شام 4 بجے بلانے کی سمری بھجوا دی ، قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جائیگا، اجلاس میں سینیٹ کی فنانس ایکٹ ترمیمی بل پر تجاویز کو زیر غور لایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت قوم اور عام آدمی کی بہتری کے لئے قانون سازی کا عمل رکنے نہیں دے گی، اپوزیشن کو دعوت ہے کہ وہ قانون سازی میں عملی طور پر حصہ لے، ایوان میں نعرے بازی سے اپوزیشن قانون نہیں بنا سکتی، قانون سازی پر مذاکرات کے لئے دروازے کھلے ہیں، قانون سازی اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی سے نہیں رکنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیںحامد یار ہراج نئے صوبائی وزیر مقرر۔۔ کل حلف اٹھائینگے