آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار تبدیل، قاضی جمیل الرحمان تعینات

Jan 06, 2021 | 18:52:PM
آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار تبدیل، قاضی جمیل الرحمان تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کو تبدیل کر دیا گیا، محکمے کی جانب سے ان کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری ۔قاضی جمیل الرحمان  کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کے بعد ایک اور اہم تبدیلی دیکھنے میں آئی۔اسلام آباد کے آئی جی عامر ذوالفقار کو تبدیل کر دیا گیا۔عامر ذوالفقار آئی جی موٹروے پولیس بھی رہ چکے تھے۔قاضی جمیل الرحمان نئے آئی جی اسلام آباد تعینات کر دئیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
قاضی جمیل الرحمان اس سے قبل خیبرپختونخوا میں خدمات انجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ عامر ذوالفقار کی تبدیلی ایک ایسے واقعے میں کی گئی ہے جب 2 جنوری کو اسلام آباد میں 22 سالہ نوجوان کو پولیس اہلکاروں نے قتل کر دیا تھا۔اسامہ قتل کیس میں پانچ ملزمان اس وقت زیر حراست ہیں۔