گیس لیکیج کا ایک اور واقعہ ، 6افرادجان کی بازی ہار گئے

Jan 06, 2021 | 13:13:PM
 گیس لیکیج کا ایک اور واقعہ ، 6افرادجان کی بازی ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مانسہرہ میں پانو روڈ پر گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔مرنے والوں میں میاں بیوی تین کم سن بچے اور ایک خاتون شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ پانو روڈ گھر کے کمرے میں گیس لیکج دم گھٹنے سے چھ افراد کی زندگیاں موت کی وادی میں چلی گئیں،محمد افضل اپنی بیوی، والدہ، تین بچوں کے ساتھ کمرے میں گیس کا ہیٹر جلا کر سو رہا تھا۔کمرے میں گیس بھر گئی ،دم گھٹنے سے چھ افراد کی زندگیوں کا چراغ گل ہو گیا ہے۔گھر کے چھ افراد کو صبح جگانے کیلئے کام والے مستری آئے۔

واضح رہے کہ مستری دروازے پر دستک دیتے رہے ،مسلسل کھٹکھٹانے پر بھی جب دروازہ نہ کھلا تو علاقہ مکینوں کی مدد سے دروازہ توڑکرکمرے سے لاشوں کو نکالا گیا۔لاشوں کو کمرے سے نکال کر کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں سے لاشوں کو ورثاء کے سپرد کیا گیا ہے۔ محمد افضل اپنی والدہ بیوی تین بچوں کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر تھا لاشوں کو آبائی گائوں اوگی منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد علاقہ میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ہے۔