انتخابی مہم ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی،سامان کی ترسیل مکمل،فوج پہنچ گئی

Feb 06, 2024 | 10:26:AM
انتخابی مہم ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی،سامان کی ترسیل مکمل،فوج پہنچ گئی
کیپشن: ووٹ دو پاکستان کو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انتخابی مہم کا آخری روز، ­­ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے الیکشن کی انتخابی مہم رات تک جاری رہے  گی جبکہ سیکیورٹی انتظامات کیلئے پاک فوج کے دستے پہنچ گئے۔

امیدواروں کے پاس انتخابی مہم کےذریعے عوام سے براہ راست رابطہ کر کے انہیں اپنے منشور پر قائل کرنے اور ان سے ووٹ مانگنے  کے لئے آخری کچھ گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔

 انتخابی مہم آج شب 12 بجے تک چلائی جا سکتی ہے۔12 بجتے ہی انتخابی مہم کی جو سرگرمیاں گزشتہ کئی ہفتوں سے زور و شور سے جاری ہیں وہ تمام امیدواروں پر حرام قرار پا جائیں گی۔ آج شب 12 بجے کے بعد کسی امیدوار کو انتخابی اجتماع، جلوس، کارنر میٹنگ کی اجازت نہیں رہے گی۔ 

مزید پڑھیں:  الیکشن میں پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش ،امریکا بھی بول پڑا

الیکشن کمیشن کے  ترجمان کےمطابق انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی انتخابی مہم جاری رکھنے والے امیدواروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔