کراچی پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنیوالا اہلکار برطرف

Feb 06, 2023 | 10:38:AM
کراچی پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنیوالا اہلکار برطرف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امتیاز علی) محکمہ پولیس میں جعلی ڈومیسائل کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے والے اہلکار کو نوکری سے برطرف کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے جعلی ڈومیسائل بنانے والے پولیس اہلکارکے خلاف قائد آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے پولیس اہلکار کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: خیرپور، پولیس کارروائی میں 3 منشیات فروش گرفتار، 90 بوتلیں شراب برآمد

پولیس اہلکارعبید خان جعلی ڈومیسائل پر محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا تھا، انکوائری کمیٹی نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی تو پولیس اہلکار عبید خان کا ڈومیسائل جعلی نکلا۔

پولیس اہلکارکے خلاف قائد آباد تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 23/68 بجرم دفعہ 468،471 اور 420 کے تحت درج کرلیا گیا جبکہ پولیس اہلکار کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔