سکھر: پولیس اور دیہاتیوں کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

Feb 06, 2023 | 10:05:AM
سکھر: پولیس اور دیہاتیوں کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سکھر کے قریبی گاؤں ورایومہر میں پولیس اور دیہاتیوں کے ڈاکوؤں سے مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی سکھر سنگھار علی ملک کے مطابق سکھر ضلع کے تماچانی تھانے کی حدود کے گاؤں ورایومہر میں ڈاکوؤں کا ایک گروہ واردات کے ارادے سے داخل ہوا۔

علاقہ مکینوں نے علم ہونے پر اسکی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس کی بھاری نفری نے دیہاتیوں کی مدد سے ڈاکوؤں کا گھیرا کرلیا۔

اس دوران ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی جس کے جواب میں پولیس اور دیہاتیوں نے بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے:راولپنڈی، شادی کی تقریب میں فائرنگ ،دلہن زخمی

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دیہاتی بھی زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ اسپتال پہنچنےسے قبل 1 دیہاتی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ایس ایس پی سکھر کے مطابق مارے جانے والے ڈاکوؤں کی لاشیں پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال پہنچا دی ہیں جہاں پر ان کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد ان کا کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جائے گا۔

مارے جانے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔