اداکارہ زرنش خان کا ”ٹوٹے ٹوٹے ہو گیادل “گانے پر زبردست ڈانس, ویڈیو وائرل

Feb 06, 2022 | 20:02:PM
اداکارہ زرنش خان، ڈرامہ انڈسٹری، معروف اداکارائوں
کیپشن: اداکارہ زرنش خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ زرنش خان کا شمار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکاراﺅں میں ہوتا ہے، اداکارہ نے کم وقت میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کیا ہے، ان کے سوشل میڈیا پرفالورزکی تعداد بھی لاکھوں میں ہے جو اپنے پسندیدہ اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔
اداکارہ زرنش خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ معروف گانے ”ٹوٹے ٹوٹے ہو گیادل ٹوٹے ٹوٹے ہو گیا“پر ڈانس کر رہی ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے ”دسمبر کی بہترین ویڈیو“۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کئے جانے کے بعد ویڈیو وائرل ہو گئی اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے ڈانس کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ زرنش خان نے ڈرامہ سیریل ”لاج “اور”کن فیاکن “ میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے خوب نام کمایا۔

View this post on Instagram

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ۔۔۔ سکول مزید ایک ہفتے کیلئے بند