مظفر آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ۔۔۔ سکول مزید ایک ہفتے کیلئے بند

Feb 06, 2022 | 18:34:PM
کورونا وائرس، شرح میں اضافے، تعلیمی ادارے، مزید ایک ہفتے کیلئے بند،
کیپشن: کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی ادارے بند، فائل بٹؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کی شرح میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کیلئے بند کر دیئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر مظفر آباد نے کہاہے کہ مظفرآباد میں ایک ہفتہ تعلیمی ادارے بند رکھنے سے کورونا کی شرح میں بتدریج کمی ہوئی اس لیے مظفرآباد میں مزید ایک ہفتے تک تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔
قبل ازیں ڈی ایچ اومظفرآباد نے آزادکشمیر میں کورونا کے کیسز سامنے آنے پر مظفر آباد میں مزید ایک ہفتے کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویزدی تھی، ڈی ایچ او کاکہناتھا کہ مظفرآباد میں کورونا کی شرح 25 فیصد ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف باڈی بلڈر یحییٰ بٹ انتقال کر گئے