ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

Feb 06, 2022 | 14:11:PM
سکیورٹی فورسز آپریشن ،
کیپشن: سکیورٹی فورسز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خود کش بمبارہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران ایک خود کش بمبار مارا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب دیال روڈ پر کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے اس عزم کاا ظہار کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس سے مزید 30افرادجاں بحق ۔۔۔4874نئے کیسز ریکارڈ