کورونا وائرس سے مزید 30افرادجاں بحق ۔۔۔4874نئے کیسز ریکارڈ

Feb 06, 2022 | 09:05:AM
کورونا وائرس ، این سی اوسی
کیپشن: کورونا وائرس کا ٹیسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد سے متعلق اہم خبر
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے اعداد وشمار جاری کردیئے گئے ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 56 ہزار 051 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4874 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔جبکہ اس وبا سے مزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

این سی اوسی کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 8.69 فیصد ریکارڈ ہوئی ۔ اس کے علاوہ 1681 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ 5,766افراد اس موذی مرض سے شفا یاب ہوچکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کو بچانے کیلئے عمران خان کو نکالنا ضروری ہے : بلاول بھٹو زرداری