شاہ نورانی حادثے کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

Apr 11, 2024 | 13:00:PM
شاہ نورانی حادثے کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والے ٹرک کے حادثے میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

گزشتہ روز درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا جس میں 17 زائرین جاں بحق ہوگئے تھے،پولیس حکام کے مطابق حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی جبکہ 26 زخمی ہیں، متعدد کی حالت تاحال تشویشناک ہے، جاں بحق اقراد کی میتیں قاسم جوکھیو پہنچا دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ نورانی حادثے کا شکار افراد کی حادثے سے چند لمحے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی

حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے بتایا جاتا ہے جو درگاہ شاہ نورانی پر حاضری کیلئے جا رہے تھے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت مختلف شخصیات نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔