عید کے دوسرے روز کار حادثہ میں تین افراد جاں بحق

Apr 11, 2024 | 20:15:PM
عید کے دوسرے روز کار حادثہ میں تین افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)عید کے دوسرے روز کار حادثہ میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد  میں چوک سویترا کے قریب کار الٹ گئی۔ کار الٹنے سے تین افراد  جاں بحق ہو گئے جبکہ  چار زخمی  ہو گئے۔  مرنے والوں میں دو بھائی اور ایک بہن شامل ہے۔

حادثہ موٹر سائیکل  سوار کو بچاتے ہوئے  پیش آیا ۔ متاثرہ فیملی کا تعلق صادق آباد کے علاقہ حافظ ٹاؤن سے ہے۔