پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کی دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 کا انعقاد

Dec 06, 2025 | 22:37:PM
پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کی دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رائل نیوی آف عمان  کے بحری جہاز الراسیخ اور الشناس پر مشتمل فلوٹیلا نے کراچی میں منعقدہ دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 کے بارھویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ اس مشق کا مقصد بحری سیکیورٹی میں تعاون کا فروغ اور پاکستان اور عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بناناتھا۔

ئی ایس پی آر کے مطابق کراچی بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کا روایتی انداز میں پُرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے اپنےفن کا مظاہرہ کیا۔بحری مشق ثمر الطیب 2025، باہمی پیشہ ورانہ تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان 1980 سے باقاعدگی کے ساتھ اس مشق کا انعقاد کر رہی ہیں، جبکہ اس کا گزشتہ ایڈیشن 2023 میں عمانی سمندری حدود میں منعقد ہوا تھا۔

 

پاک بحریہ کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں، جہازوں پر استقبالیے، اور اہم بحری تنصیبات و تربیتی مراکز کے دورے اس مشق کا حصہ تھے۔ دونوں ممالک کے بحری اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مذاکرات، عملی مباحثوں اور بحری شعبے میں تجربات کا تبادلہ کیا۔یہ دورہ سی فیز پر اختتام پذیر ہوا، جس میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے جدید بحری جنگی تقاضوں کے مطابق مشترکہ آپریشنل مشقوں میں حصہ لیا ۔

پاک بحریہ علاقائی بحری تعاون کو فروغ دینے اور دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ثمر الطیب 2025 میں رائل نیوی آف عمان کی شرکت دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی دفاعی شراکت داری اور خطے میں امن، استحکام اور بحری تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایئرلائن انڈیگو پر سخت تنقید ،CEO کو ہٹانے اور کمپنی پر جرمانہ کرنے کی تیاری