پنجاب میں شادی ہالز اور قوالی نائٹس پر پابندی کے حوالے سے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شادی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کروانے اور بلند آوازمیں میوزک پر کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور دیگر تقریبات میں ون ڈش کے اصول کی خلاف ورزی اور لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں ون ڈش پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنائیں اور شادی و تقریبات میں شور شرابے کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی قیادت بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ملک کو متنازع بنا رہی ہے؛شرجیل میمن
حکومت نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ قوالی نائٹس اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی کی جائے، یہ نگرانی فارم ہاؤسز، گراؤنڈز اور عام شادی ہالز میں بھی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ تمام شادی ہالز کو اپنے مقررہ اوقات کار کے اندر کام کرنے کی پابندی کرنا ہوگی۔