سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

Dec 06, 2022 | 18:28:PM
سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
کیپشن: سی ایس ایس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نےسی ایس ایس 2022 کےنتائج جاری کر دیئے۔

 فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا، تحریری امتحان کیلئے 32 ہزار 59 امیدواروں نے اپلائی کیا، 20 ہزار 262 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا، 19869 امیدوار فیل ہوئے اور محض 393 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں .

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،  فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق تحریری امتحان کیلئے 32 ہزار 59 امیدواروں نے اپلائی کیا، 20 ہزار 262 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا،جن میں سے 19869 امیدوار فیل ہوئے اور محض 393 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں، ایف پی ایس سی کے مطابق امیدواروں کی کامیابی کا تناسب محض 1.94 فیصد ہے، کامیاب قرار پانے والے 393 امیدواروں میں عامر سہیل برکی، اقصٰی رؤف، عائشہ گلزار، دانیال خان، ملک حمزہ محمود، ماریہ حمید، محمد عبداللہ بیگ، اسفند یار، عثمان علی، آمنہ خان، انیقہ لیاقت، فیضان حمید، شاہ فیصل، کنول شاہین، نعمان اعجاز، یاسر بلال، عبداللہ خالد، انس طارق، انعم اسحاق، عائشہ ریاض، حفظہ، انضمام علی، میاں سعود بن منان، اسد طیب، فراز انور، ہشام سلطان، اشتیاق الحسن، منیب اقبال، نورالہدیٰ سمیع الرحمان طاہر، شائستہ آرزو، یمنیٰ رحمان، زینب نثار، عرفان مشتاق، احمد حسن، عائشہ ناصر، فائق احمد، حبیبہ مجید، اقراء لال دین، جویریہ بانو، محمد عظیم طارق، نمرا حمید، روبی نواز، سعدیہ ملک، سعود افضل، اشفاق احمد، اویس رضا بروہی، بختاور یوسفانی، بسمہ نور، دروشم شیخ، حمداللہ شامل ہیں، ایف پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں کا طبی معائنہ، نفسیاتی جائزہ اور وائیوا کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا.