واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری

Dec 06, 2022 | 14:27:PM
واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری
کیپشن: واٹس ایپ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے20 سے زیادہ نئے ایموجیز متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جبکہ موجودہ ایموجیز  کو بھی دوبارہ ڈیزائن کر کے لانچ کرے گا ۔

واٹس ایپ  آج کل سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ ہے اور صارفین کی سہولت کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے۔واٹس ایپ اب 20 سے زیادہ نئے ایموجیز سسٹم میں شامل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، جسے حال ہی میں یونیکوڈ کنسورشیم نے منظور کیا ہے۔

نئے آنے والے  ایموجیز  سے آخر کار صارفین دوستوں کے ساتھ "ہائی فائیو "کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

یاد رہے حال ہی میں واٹس ایپ نے میسج یور سیلف فیچر بھی متعارف کروایا ہے ۔