شو گر والوں کو سب سے پہلے کورونا ویکسین دی جائے،ماہرین

Dec 06, 2020 | 17:50:PM
 شو گر والوں کو سب سے پہلے کورونا ویکسین دی جائے،ماہرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ٹائپ ون،ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کیلئےاچھی خبر،ماہرین نے خبر دا ر کیا ہے کہ سب سے پہلے کووِڈ 19 ویکسین ان کو لگائی جائے کیونکہ صحت مند لوگوں کے مقابلے میں ان افراد کے کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر ہونے کا خطرہ 3 گنا زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطا بق یہ انکشاف وینڈربلٹ یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں سا منے آیا ہے۔واضح رہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کےلیے کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے کا خطرہ پہلے ہی سامنے آچکا ہے لیکن ٹائپ ون ذیابیطس کا معاملہ واضح نہیں تھا۔اس نئی تحقیق میں ٹائپ ون ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بھی کورونا وائرس کے شدید اثرات کا تقریباً وہی خطرہ سامنے آیا ہے جتنا ٹائپ ٹو ذیابیطس کو ہوتا ہے۔ چھ ہزار سے زائد کورونا مریضوں کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا جنہیں مارچ سے اگست کے درمیان وینڈربلٹ یونیورسٹی کے زیرِ انتظام 127 اسپتالوں اور طبّی مراکز میں داخل کروایا گیا تھا۔ان تمام مریضوں کی کیس ہسٹری سے معلوم ہوا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے وہ افراد جو پہلے سے ٹائپ ون یا ٹائپ ٹو ذیابیطس میں سے کسی بھی ایک بیماری میں مبتلا تھے، ان کی حالت دوسرے متاثرینِ کورونا وائرس سے زیادہ خراب تھی۔اس تحقیق کی بنیاد پر ماہرین نے امریکا سمیت دنیا بھر کے طبّی پالیسی سازوں کو مشورہ دیا ہے کہ کووِڈ 19 ویکسین ترجیحی بنیادوں پر بزرگوں اور موٹے لوگوں کے علاوہ ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کو سب سے پہلے دی جائے۔تا کہ ان کی جان بچ سکے۔