جبر کے باوجود عوام کا احتجاج میں نکلنا بڑی کامیابی ہے؛شوکت یوسفزئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پارٹی کا احتجاجی منصوبہ کامیاب رہا ،انہوں نے کہا کہ جبر کے باوجود عوام کا احتجاج میں نکلنا بڑی کامیابی ہے۔
24نیوز کے پروگرام "دستک" میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پارٹی کا احتجاجی منصوبہ کامیاب رہا کیونکہ عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے،ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی کے تحت ہر ضلعے سے مظاہرین کو نکلنا تھا اور اس میں ہمیں کامیابی ملی۔
انہوں نے کہا کہ اتنی فسطائیت اور جبر کے باوجود عوام کا احتجاج میں شریک ہونا ایک بڑی بات ہے، یہ زندہ دل قوم کی علامت ہے۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ پارٹی اپنے کارکنوں پر یہ دباؤ نہیں ڈال سکتی کہ وہ گولیاں کھائیں یا لاٹھیاں برداشت کریں تاہم جتنی استطاعت تھی، اتنا احتجاج ضرور کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کے مطابق یہ عوامی ردعمل اس بات کی گواہی ہے کہ قوم باشعور ہے اور وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا جانتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا