کشمیر اور گلگت بلتستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال، الرٹ جاری، تربیلا ڈیم سپل ویز کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی ) این ڈی ایم اے الرٹ جاری کرتے ہوئے انتباہ کیا ہےکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں 6 تا7 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال پیش آ سکتی ہے۔آج رات تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے جاری الرٹ میں کہا گیا ہےکہ ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ,گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے،کشمیر میں وادی نیلم،مظفرآباد، راولاکوٹ ،پونچھ، ہٹیاں ،باغ ،حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے علاقوں میں بھی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے۔این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر دی ہے۔عوام ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اس کے علاوہ آج رات تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سپل ویز رات 11:30 بجےکھول دیئے جائیں گے۔سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2لاکھ 40 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
یہ بھی پڑھیں:ریتا نہ شوہر کی رہی اور نہ ہی عاشق کی۔۔ چچازاد دیور بھارتی خاتون سے زیادتی کرکے فرار