جنوبی وزیرستان میں  ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر نا معلوم افرادکی فائرنگ،2اہلکار زخمی

Aug 06, 2025 | 20:16:PM
جنوبی وزیرستان میں  ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر نا معلوم افرادکی فائرنگ،2اہلکار زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں  ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی،فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کے 2اہلکار زخمی ہوئے۔  

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر، اے ڈی سی ایف اینڈ پی اور دیگر سرکاری اہلکاروں کا قافلہ ٹانک سے لدھا جاتے ہوئے حبیب کوٹ اڈانہ کے قریب نامعلوم سمت سے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی زد میں آگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے اے ڈی سی ایف اینڈ پی کی ڈبل کیبن گاڑی کو گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں محرر اعجاز محسود اور پولیس کانسٹیبل گل نواز معمولی زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لدھا منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے کے دیگر ارکان محفوظ رہے اور کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو شبلی فراز اور عمر ایوب کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا