ٹرمپ انتظامیہ کی امریکی ویزا کیلئے ایک اور شرط سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) امریکا کا ویزا لینے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک نیا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
امریکی حکام نے ویزا کے حصول کے لیے ایک پائلٹ پروگرام متعارف کروایا ہے۔
امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ویزا چاہیے تو 15 ہزار ڈالرز ضمانت جمع کروانا پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ میں مفت تعلیم حاصل کر نے کا سنہری موقع ،درخواست دینے کا طریقہ کار جانیے
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جن ملکوں کے لوگ امریکا آکر واپس نہیں جاتے، اب ان ملکوں سے آنے والوں کو 15 ہزار ڈالرز کا بانڈ بھرنا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق وقت پر واپس جانے والوں کو پیسے واپس مل جائیں گے جب کہ 20 اگست سے شروع ہونے والا پائلٹ پروگرام تقریباً ایک سال تک جاری رہے گا۔