امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے متعلق نامناسب الفاظ کے استعمال پر جواب

Apr 06, 2026 | 22:15:PM
امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے متعلق نامناسب الفاظ کے استعمال پر جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کے گزشتہ روز کے بیان میں نامناسب الفاظ کے استعمال پر سوال کیا گیا۔

جس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنا نکتہ نظر واضح کرنے کے لیے ایسا کیا، میرا خیال ہے آپ نے پہلے بھی ایسا سُنا ہوگا۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز  نہ کھولی گئی تو ایران کو شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں غیر معمولی سخت اور غیر مہذب الفاظ بھی استعمال کیے تھے، جس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

جس کے بعد انہوں نے آج وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں اپنی بات کی وضاحت دینا پڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کفایت شعاری مہم ، پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی موٹر سائیکل پر اسمبلی پہنچ گئی

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: