مکیش امبانی کی بیٹی کی منگنی پر سلمان خان کا بطور بیک گراؤنڈ ڈانس پرفارمنس پر مداح برہم

Apr 06, 2023 | 21:21:PM
مکیش امبانی کی بیٹی کی منگنی پر سلمان خان کا بطور بیک گراؤنڈ ڈانس پرفارمنس پر مداح برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کا معروف بزنس مین کی بیٹی کی شادی پر بطور بیک گراونڈ ڈانسر پرفارمنس  کرنے پر اداکار کے مداحوں نے  برہمی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی کی منگنی کی تقریب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے،جس میں سلمان خان کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔

مکیش امبانی کے بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ اپنی فیملی کی تقریبات میں بھی اکثر اُنہیں مدعو کرتے رہتے ہیں۔بھارتی بزنس مین نے 2018ء میں اپنی بیٹی ایشا امبانی کی منگنی کی تقریب میں بھی بھارت کی بہت سی نامور شخصیات کو مدعو کیا تھا اور ان مہمانوں میں بھارتی فلم سٹار سلمان خان بھی شامل تھے۔

اس تقریب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر آج کل وائرل ہورہی ہے، جس میں سلمان خان جیسےسینئر اداکار کو مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی اور بہو رادھیکا مرچنٹ کی ایک سٹیج پرفارمنس کے دوران بطور بیک گراؤنڈ ڈانسر دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا  مداحوں کو اپنے پسندیدہ اداکار سلمان خان کو بطور بیک گراؤنڈ ڈانسر دیکھنا ایک آنکھ نہیں بھایا جبکہ صارفین نے سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کرنا شروع کردیا۔