پنجاب انتخابات: الیکشن کمیشن کا وزرات خزانہ سے کوئی خط و کتابت نہ کرنیکا فیصلہ

Apr 06, 2023 | 17:32:PM
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں وزرات خزانہ اور پنجاب حکومت سے کوئی خط و کتابت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ای سی پی کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں وزرات خزانہ اور چیف سیکرٹری و آئی جی پنجاب کے لئے ہدایت واضح ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں وزرات خزانہ اور پنجاب حکومت سے کوئی خط و کتابت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ای سی پی کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں وزرات خزانہ اور چیف سیکرٹری و آئی جی پنجاب کے لئے ہدایت واضح ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن میں اہم مشاورت ہوئی۔ جس میں یہ فیصلہ کیا گیاکہ وزرات خزانہ اور پنجاب حکومت سے کوئی خطوکتابت نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کے فیصلے میں وزرات خزانہ اور چیف سیکرٹری و آئی جی پنجاب کے لئے ہدایت واضح ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصلے میں وزرات خزانہ کو براہ راست فنڈز کی فراہمی کی ہدایت کی ہے، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب خود انتظامی اور سکیورٹی پلان کمیشن کو دیں گے، وزرات خزانہ اور نگراں پنجاب حکومت کی رپورٹس قانونی ٹیم سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گی، الیکشن کمیشن پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔