شاہین آفریدی نے اپنی 23 ویں سالگرہ کہاں منائی؟ تصاویر وائرل

Apr 06, 2023 | 10:00:AM
شاہین آفریدی نے اپنی 23 سالگرہ کہاں منائی؟ تصاویر وائرل
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی آج اپنی 23 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، شاہین نے کراچی میں اپنے سسر شاہد آفریدی سمیت اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

   شاہد آفریدی نے اپنے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پر تصاویرشیئرکرتے ہوئے داماد کو سالگرہ کی مبارکباد دی، تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھرکے ٹیرس پرکیک کاٹنے کے بعد شاہد آفریدی شاہین کو کیک کھلا رہے ہیں۔

سالگرہ کی مبارکباد دینے والے شاہد آفریدی نے کیپشن میں شاہین کیلئے لکھا، ’سالگرہ مبارک! خوش رہو‘۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی صاحبزادی انشاء آفریدی شاہین کی منکوحہ ہیں، دونوں کا نکاح رواں سال 3 فروری کو ہوا تھا۔