عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے اطراف موبائل فون سروسز بند رہے گی:ایڈیشنل آئی جی کراچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوشہ جعفری)ایڈیشنل آئی جی کراچی نےعید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے اطراف موبائل فون بندش کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نےعید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے اطراف موبائل فون بندش کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے اطراف موبائل فون سروسز بند رہے گی۔
اس سے قبل بلوچستان میں 12ربیع الاول پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ کے ذریعے پی ٹی اے کو مراسلہ بھیج دیا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان میں کل شام 5بجے سے 6ستمبر رات 9بجے تک سروس بند رہے گی، نوشکی ، خضدار، مستونگ، سبی اور کوئٹہ میں بھی انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطلی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکیا گیا۔