گلگت بلتستان: استور میں آلودہ پانی پینے سے ایک ہزار افراد کو ہسپتال جانا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے کے سبب متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی۔
استور کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال عیدگاہ، گوریکورٹ سمیت مختلف ہسپتالوں میں مریض زیرِ علاج ہیں، 6 دن کے دوران ایک ہزار کے قریب افراد اب تک مختلف ہسپتالوں میں لائے جا چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اویس عباسی کا کہنا ہے کہ متاثرین میں بڑی تعداد بچوں، خواتین اور بزرگوں کی ہے، ضلع بھر میں متعدد ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے سے عارضی کیمپ لگائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طاقتورسسٹم ملک میں انٹری کیلئے تیار،7سے9ستمبرتک موسلادھار بارشیں،خبردار ہو جائیں
ڈپٹی کمشنر کے مطابق راما واٹر سپلائی لائن میں لیکج کے باعث مختلف مقامات پر گندگی شامل ہونے سے پانی آلودہ ہوا، راما واٹر سپلائی اسکیم سے ضلعی ہیڈکوارٹر سمیت 6 شہری علاقوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔