جمعرات کو عام تعطیل ہوگی

Sep 05, 2023 | 15:41:PM
 سندھ میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر 7 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر 7 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی نگراں حکومت نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر 7 ستمبر کو تعطیل کا فیصلہ کیا۔ جس کے تحت محکمہ تعلیم سندھ کے نجی اور سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ 

ملک بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست غیر مؤثر ، خارج کر دی گئی

یاد رہے کہ چہلم یوم عاشور کے 40 دن بعد منایا جاتا ہے، یہ دن 61 ہجری میں کربلا کی جنگ میں یزیدی افواج کے ہاتھوں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے 72 ساتھیوں کی شہادت کی یاد منایا جاتا ہے۔