پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست غیر مؤثر ، خارج کر دی گئی

Sep 05, 2023 | 14:54:PM
پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست غیر مؤثر ، خارج کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف (مرحوم) کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی جس میں جسٹس مظاہر نقوی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ درخواست غیرمؤثر نہیں ہوگئی؟اس پر درخواست گزار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر درخواست 6 سال پہلے لگ جاتی تو غیر مؤثر نہ ہوتی، ہمارے خدشات تو درست ثابت ہوئے،پرویزمشرف باہر گئے  اور پھر واپس نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کے شوہر گھر  پہنچ  گئے،کہاں تھے؟بلال شاہ کی والدہ  کا بیان بھی سامنے آ گیا

دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ بس اب اللہ پر چھوڑ دیں اس پر درخواست گزار نے کہا کہ بس اب تو اللہ پر ہی چھوڑ رہے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست خارج کردی۔