ایسا ہندوستانی اداکا ر جس کی پرفارمنس دیکھ کر امیتابھ بچن پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

Sep 05, 2021 | 18:19:PM
ایسا ہندوستانی اداکا ر جس کی پرفارمنس دیکھ کر امیتابھ بچن پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹر نگ ڈیسک)با لی وڈ ادا کا ر امیتابھ بچن نے بھارتی فلم انڈسٹری پر تین دہائیوں تک را ج کیا ۔وہ فلموں میں کامیابی کی ضمانت تھے۔ان کی ادا کا ری حقیقت کے اتنے قریب ہو تی تھی کہ فلم دیکھنے والے کو محسو س ہی نہیں ہوتا تھا کہ یہ ادا کا ری ہے یا حقیقت۔

تفصیلات کے مطابق اداکار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں، کبھی بھی کوئی پیغام دینا ہو یا اپنے جذبات کا اظہار بگ بی ٹوئٹر یا بلاگ پیج پر فوراً اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کے ساتھ تاثرات شئیر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی موت پر شہناز گل کا رو رو کر برا حال ۔۔پیغام اور تصاویر نے مداحوں کو بھی رلادیا

امیتابھ بچن مشہور تامل اداکار سوریا کی فلم کا گانا سن کر زار و قطار روپڑے اور سوشل میڈیا پر شئیر بھی کیا۔امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں انتہائی جذباتی پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی وقت ہماری امیدوں سے بڑھ کر وقت لاتا ہے، گزشتہ رات میں اس قدر جذبات میں تھا کہ مجھے اپنے آنسوؤں کو روکنا مشکل ہورہا تھا، ہر لمحہ میری آنکھوں میں آنسوؤں کا سیلاب تھا، وہ لمحہ یہاں شئیر تو نہیں کرسکتا لیکن الفاظ میں کچھ اس طرح کہہ سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی سے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو بھی سامنے آ گئی

امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ تامل سپر سٹار سوریا کی فلم کا ایک گانا جس میں ایک سین انتہائی دلبرداشتہ تھا تاہم اس سین نے گزشتہ رات مجھ پر ایک الگ کی کیفیت طاری کردی، انتہائی حقیقت سے قریب جس کی وجہ سے میں اپنے آنسوؤں کو نہیں روک سکا، یہ باپ اور بیٹے کے درمیان جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتا ہے۔