پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیگی :سراج الحق

Sep 05, 2021 | 12:50:PM
پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیگی :سراج الحق
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی  سراج الحق نے کہاہے کہ پوری قوم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

سراج الحق نے کوئٹہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ  خود کش دھماکے کے شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات، ان کے لواحقین کو صبر عطا کرے بعدازاں انہوں نے زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ خودکش دھماکا قابل مذمت۔ امن و امان کی صورتحال کا خراب ہونا فکر مندی ہے:شہباز شریف