جنت مرزا کو ساتھی ٹک ٹاکر نےکیسے بچا لیا۔۔ ویڈیو وائرل

Sep 05, 2021 | 00:22:AM
جنت مرزا کو ساتھی ٹک ٹاکر نےکیسے بچا لیا۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ  ڈیسک) جنت مرزا نے اپنی بہن علیشبہ انجم اور ٹک ٹاکر سحر حیات کے ساتھ بنائی ایک سبق آموز ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دوستی کے بارے بتایا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔ ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی موجود ہیں۔ ٹک ٹاک سٹار کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی موت پر شہناز گل کا رو رو کر برا حال ۔۔پیغام اور تصاویر نے مداحوں کو بھی رلادیا

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنت مرزا اپنی بہن علیشبہ انجم اور ساتھی ٹک ٹاکر دوست سحرحیات کے ساتھ موجود ہیں اور چلتے ہوئے پیسے گن رہی ہیں کہ اچانک توازن بگڑنے پر پیسے گر جاتے ہیں اور ان کی بہن فوراً ان کو اٹھانے بیٹھ جاتی ہیں جبکہ سحرحیات ٹک ٹاک کوئین کو گرنے سے بچاتی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ' نام کے دوست'، ویڈیو میں 'شہنشاہِ قوالی' نصرت فتح علی خان کی قوالی' کام آئے نہ مشکل میں کوئی یہاں' بیگ گراؤنڈ میں چل رہی ہے، جس میں دوستوں کی دوستی کے بارے بتایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی پولیس نے سدھارتھ کی موت کا مقدمہ درج کرلیا۔۔وجہ بھی سامنے آگئی
سوشل میڈیاصارفین نے ٹک ٹاک سٹار کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا اور مختلف کمنٹس کئے، اس ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔