ممبئی پولیس نے سدھارتھ کی موت کا مقدمہ درج کرلیا۔۔وجہ بھی سامنے آگئی

Sep 04, 2021 | 20:50:PM
ممبئی پولیس نے سدھارتھ کی موت کا مقدمہ درج کرلیا۔۔وجہ بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) ممبئی پولیس نے سدھارتھ شکلا کی موت کا ’حادثاتی موت‘ کے طور پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ادا کا ر اور بگ باس 13کے ونرسدھارتھ شکلا ممبئی میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اور جب انہیں ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نرے بتایا کہ سدھارتھ کی موت اسپتال آنے سے قبل ہی ہوچکی تھی۔ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دیا تاہم مقامی ہسپتال میں جن 3 ڈاکٹروں نے اداکار کا پوسٹ مارٹم کیا انہوں نے اس کی رپورٹ جاری نہیں کی اور موت کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

یہ بھی پڑھیؒں:اداکار سدھارتھ شُکلا نے اپنی آخری شام کس کے ساتھ گزاری ۔۔سکیورٹی گارڈ کا اہم انکشاف

پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز نے موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے مزید ٹیسٹ اور فرانزک تجزیے تجویز کیے ہیں جن کے نتائج آنے کے بعد ہی موت کی وجہ بتائی جاسکے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اگر سدھارتھ شکلا کی موت ہسپتال میں ہوتی تو ڈاکٹرز اپنی رپورٹ میں موت کی وجہ لکھ دیتے لیکن چونکہ ان کی موت گھر پر ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے کوئی وجہ نہیں بتائی اس لیے مقدمے کا اندراج ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیؒں:سدھارتھ شکلانے موت سے پہلے کونسا مشروب پیا؟سنسنی خیز انکشافات

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ میں اگر موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا قرار پاتی ہے تو کیس بند کردیا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شکلا کو مبینہ طور پر نیند میں ہی دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئے۔