اداکار سدھارتھ شُکلا نے اپنی آخری شام کس کے ساتھ  گزاری ۔۔سکیورٹی گارڈ کا اہم انکشاف

Sep 04, 2021 | 18:31:PM
 اداکار سدھارتھ شُکلا نے اپنی آخری شام کس کے ساتھ  گزاری ۔۔سکیورٹی گارڈ کا اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکار سدھارتھ شُکلا نے اپنی آخری شام کس کے ساتھ  گزاری تھی ،حقا ئق سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ  اداکار کے سکیورٹی گارڈ کا بیان ہے کہ سدھارتھ نے  اپنی آخری شام والدہ کے ہمراہ  قریبی پارک میں گزاری تھی۔اس کا مزیدکا کہنا تھا کہ اداکار سدھارتھ شُکلا کا فلیٹ آٹھویں منزل پر تھا جبکہ ان کی والدہ نویں منزل پر واقع فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔

دوسری جانب سدھارتھ شُکلا کی پوسٹ مارٹم میں کوئی اندرونی یا بیرونی چوٹ کے نشان نہیں ملے جبکہ اداکار کے اہلِ خانہ نے بھی ابھی تک کسی قسم کے شک کا اظہار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شکلانے موت سے پہلے کونسا مشروب پیا؟سنسنی خیز انکشافات

اداکار سدھارتھ شکلا کے پوسٹ مارٹم کو ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز کی جانب سے اب تک کوئی حتمی رائے نہیں دی گئی۔خاندانی ذرائع نے اداکار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک کو قرار دیا ہے۔