گلگت: امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کے قافلے پر فائرنگ ،محافظ زخمی

Oct 05, 2025 | 14:54:PM
گلگت: امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کے قافلے پر فائرنگ ،محافظ زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گلگت میں امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ نگر کالونی سی پی او چوک کے قریب پیش آیا۔

نامعلوم مسلح افراد نے اچانک قافلے کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے وقت قاضی نثار احمد گاڑی میں موجود تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق قاضی نثار احمد خوش قسمتی سے محفوظ رہے،تاہم قاضی نثار احمد کا ایک محافظ فائرنگ میں زخمی ہوا، زخمی محافظ کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوامی حلقوں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔

 گلگت شہر میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے، مظاہرین نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کا قومی اتفاق رائے کمیشن جلد حتمی رپورٹ پیش کرے گا:پروفیسر علی ریاض

مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی جانب سے قاضی نثار احمد سے اظہارِ یکجہتی کی گئی۔ 

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور گورنر سید مہدی شاہ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ حالات کو خراب کرنے کی سازش ہے، جلد دہشت گردوں کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے گا ۔