بلوچستان: مقامی قبائل کا اپنے دفاع کا فیصلہ، 4 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں پُرامن لوگوں پر حملہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور 2 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:’’پہلے ناں پھر ہاں‘‘ گوہر رشید نےکبریٰ خان سےشادی کا سارا قصہ بیان کر دیا
مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشت گردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کے پیشِ نظر مقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا۔