روہت شرما اور ویرات کو ہلی کا ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )روہت شرما اور ویرات کو ہلی کا ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ،اعلان اگلے چند ہفتوں میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے سپر سٹار بیٹر روہت شرما اور ویرات کو ہلی نے ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ،اعلان اگلے چند ہفتوں میں ہوگاجب ٹیم آسٹریلیا میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل چکی ہوگی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں سینئر کھلاڑی بی سی سی آئی کے فیصلوں اور رویہ سے دونوں سینئرز خوش نہیں ہیں۔ دونوں بیٹر ٹی 20 انٹرنیشنل اور ٹیسٹ کرکٹ پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں۔اب روہت شرما کی کپتانی سے برطرفی نے نئی ہیڈلائن دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ویمن ورلڈکپ ، پاک بھارت ٹاکرا ،بارش بھی کھیلنے کیلئے آئے گی؟
شبمن گل کو ہندوستان کا نیا ون ڈے کپتان مقرر کیا گیا ہے اور وہ آسٹریلیا میں آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے روہت شرما سے باگ ڈور سنبھالیں گے۔
ون ڈے ٹیم کے کپتان کے طور پر یہ گل کی پہلی سیریز ہوگی، اس سے قبل وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی کپتانی کر چکے ہیں۔ کپتانی میں تبدیلی 2027 میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے کی گئی ہے۔