حرا مانی کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

Oct 05, 2023 | 12:07:PM
پاکستانی معروف خوبرو ادکارہ حرامانی کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں  آگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف خوبرو ادکارہ حرامانی کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں  آگیا۔

کبھی حیران کن گلوکاری تو کبھی بولڈ تصاویر کے سبب ہر گزرتے دن سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہنے والی اداکارہ حرا مانی نے ایک بار پھر ایسا کام کر ڈالا کی تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے چند اندیکھی تصاویر جاری کیں جو ان پر مداحوں کی جانب سے نشتر برسنے کا سبب بن گئیں۔

مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ چمکتے سلور آئیوری ڈریس زیب تن کیے باتھ ٹب کے ساتھ پوز دیتی نظرآئیں۔ اداکارہ پوز دینے اور اپنی خوبصورتی کا مظاہرہ کرتی ہوئی باتھ ٹب کے کنارے منفرد انداز میں لیتی ہوئی ہیں جبکہ دیگر تصاویر بھی بولڈنس سے خالی نہیں اداکارہ حرا مانی کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی بہت کم وقت میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

صارفین کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے شدید برہمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ساتھ ہی مداحوں نے حرا مانی کو نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہونے کا بھی کہہ دیا۔ صرف یہی نہیں کئی صارفین  اداکارہ اور اُن کے شوہر مانی کو بھی اہلیہ کی بولڈنس پر تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں:   ہنسنا منع ہے، بابراعظم اور بھارتی سکھ شہری کی جگت بازی، ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ حرا مانی نے ڈرامہ سیریل "دو بول"، "میرے پاس تم ہو" اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا ہے۔