ہنسنا منع ہے، بابراعظم اور بھارتی سکھ شہری کی جگت بازی، ویڈیو وائرل

Oct 05, 2023 | 10:19:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کی بھارتی سکھ شہری کے ساتھ پنجابی فلموں اور گانوں کے مشہور پنجابی ڈائیلاگز بولتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 

بھارت ورلڈکپ 2023  کھیلنے گئی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی اس وقت بھارتی عوام دیوانی بنی ہوئی ہے۔ ہوٹل، جہاز اور ائیرپورٹ سمیت کہیں بھی یہ دکھ جائیں تو ان کے ساتھ تصاویر لینے کیلئے بھارتی مداح بے تاب نظر آتے ہیں۔

اسی طرح کا ایک واقعہ آج احمد آباد میں ورلڈ کیپٹنز ڈے کی تقریب کے بعد دیکھنے کو ملا جہاں کنگ بابر اعظم نے پنجابی زبان میں بھارتی فلموں کے مشہور طنز و مزاح سے بھرپور ڈائیلاگز بولے، ان ڈائیلاگز کے بول کچھ یوں تھے۔

گندی اولاد، نہ مزہ نہ سواد، ایڈووکیٹ ٹلو نے کالا کوٹ ایسے ہی نہیں پہنا بلکہ رفو کروا کے پہنا ہے، کل بینک پیسے جمع کروانے گیا مگر یہ ہی بھول گیا کہ بینک کون سا ہے کیونکہ پیسے بہت ہیں نا جی اور آپ کا سدھو موسے والا دل کا برا نہیں وغیرہ وغیرہ ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم کی ایک ویڈیو اور بھی وائرل ہوئی تھی جس میں خصوصی طیارے میں بیٹھ کر وہ بھارتی شہر حیدرآباد سے احمدآباد روانہ ہو رہے تھے۔ اس کے بعد اسی ویڈیو میں یہ بھی مناظر دیکھے گئے کہ بابر کو سرکاری پروٹوکول میں ائیرپورٹ سے ہوٹل روانہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم پاکستانی ٹیم کے بغیر اس لیے احمد آباد کی طرف روانہ ہوئے تھے کیونکہ آج کے دن آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل تمام ٹیموں کے کپتان کیلئے ایک خاص تقریب منعقد کی گئی تھی، جس کا نام ورلڈ کیپٹنز ڈے تھا۔